مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو ملک کا عام بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں خواتین، نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کا خصوصی خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مودی حکومت کے اس بجٹ سے کسانوں کو کافی امیدیں تھیں۔ انہیں امید تھی کہ بجٹ میں نہ صرف پردھان منتری کسان سمان ندھی کی رقم بڑھے گی بلکہ کسان کریڈٹ کارڈ پر بلا سود قرض دینے کا بھی انتظام ہوگا۔ زیادہ تر کسانوں نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیا ہے۔